کراچی کو پانی فراہم کرنیوالی پائب لائن کی مرمت کا کام تاخیر کا شکار


کراچی: پپری ریزر وائر کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 54 انچ قطرلائن کی مرمت کا کام تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ حکام کے مطابق پائپ لائن کی مرمت کا آغاز اب 3 دسمبر کے بجائے 7 دسمبر سے کیا جائے گا۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ حکام کے مطابق پائپ لائن کی مرمت کے دوران لانڈھی، کورنگی بشمول شاہ فیصل کالونی، ملیر، ڈیفنس،نیشنل ریفائنری،جناح ٹرمینل اور قریبی علاقوں کوفراہمی 72 گھنٹوں کیلئے بند رہے گی۔

ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان  کے مطابق پی اے ایف کورنگی کریک، کارساز وقریبی علاقوں کو فراہمی آب جزوی متاثر ہوگی۔

ایم ڈی واٹر بورڈکے مطابق لائن میں پیدا ہونے والے شگافوں کو پر کر کے پانی کا ضیاع کو روکا جائےگا۔ مرمت 72 گھنٹوں میں مکمل کرلی جائے گی۔ پائپ لائن کی مرمت ناگزیر ہوچکی ہے۔ لائن کے رساؤ کو بند کر کے ضائع ہونے والا پانی بچایا کر شہریوں کو دیا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں: غیرمعیاری پانی فروخت کرنے والی 13 کمپنیوں پر پابندی

خیال رہے کہ اکتوبر میں شہر قائد میں بنا لائسنس اورغیر معیاری پانی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں گندگی، لائسنس کی عدم فراہمی اورواٹر ٹیسٹنگ کا باقاعدہ و باضابطہ نظام نہ رکھنے والے پلانٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجوزہ اتھارٹی نے 38 واٹر پلانٹس سیل کردیے تھے۔

مزید پڑھیں: مضرصحت پانی، نیسلے کا پانچ سالہ ریکارڈ طلب

ہم نیوز کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کی مختلف ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران پانی کی بوتلیں فروخت کرنے والے پلانٹس کے دورے کیے تھے اور غیرمعیاری پلانٹس کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق مختلف واٹر پلانٹس سے حاصل کیے جانے والے پانی کے نمونوں کو بھی ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹریوں کو ارسال کردیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق بھیجے جانے والے پانی کے نمونوں کی رپورٹس آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں