لاہور: پی ڈی ایم کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلیے ن لیگ متحرک

وزیر اعظم عمران خان کو معیشت کی الف ب بھی نہیں آتی، شاہد خاقان

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم کے زیراہتمام منعقد ہونے والے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور طریقے سے متحرک ہو گئی ہے۔

ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 13 دسمبر کو لاہورمیں منعقد ہونے والے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیے ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی شہر میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔

اسلام آباد میں اکھٹے ہونگے تو حکومت بہہ جائیگی،احسن اقبال

اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے زیر اہتمام کل شیلر چوک باغبانپورہ میں ایک جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

ن لیگ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے جلسہ عام سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور پرویز ملک سمیت دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

جلسے میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا حکومتی بیان پی ڈی ایم کی کامیابی ہے، مریم اورنگزیب

ہم نیوز نے ن لیگ کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ  پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 13 دسمبر کو منعقد ہونے والے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیے ہونے والا کل کا جلسہ دوپہر تین بجے ہو گا جس میں پارٹی کارکنان بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں