آسکرز ایوارڈز کی تقریب ورچوئل نہیں بلکہ ہر سال کی طرح ہو گی

کورونا کے باعث آسکر ایوارڈز کی تقریب ملتوی

فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز ایوارڈز کی تقریب ورچوئل نہیں بلکہ ہر سال کی طرح ہو گی۔

اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس اور اے بی سی ٹیلی وژن نیٹ ورک نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال کی تقریب بھی ہر سال کی طرح منعقد کی جائے گی۔

تقریب کو لاس اینجلس کے ڈولبے تھیٹرز میں منعقد کیا جائے گا، جہاں تین ہزار چار سو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے ۔

کورونا کے باعث آسکر ایوارڈز کی تقریب ملتوی

انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال اپریل تک کورونا کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی ہو جائے گی اور تب تک سینما ہاؤس بھی کھل جائیں گے ۔

93 آسکرز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان اگلے سال 15 مارچ کو کیا جائے گا جب کہ اکیڈمی 15 اپریل تک شارٹ لسٹ ہونے والی فلموں کی حتمی فہرست جاری کر دے گی۔


متعلقہ خبریں