کورونا: جرائم پیشہ ویکسین کو نشانہ بنا سکتے ہیں، انٹرپول کا انتباہ

کورونا: جرائم پیشہ ویکسین کو نشانہ بنا سکتے ہیں، انٹرپول کا انتباہ

پیرس: انٹرپول نے خبردار کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے منظم گروہ کورونا ویکسین کو اپنا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہو سکتا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اپنی جعلی ویکسین فروخت کرسکیں۔

کورونا ویکسین کی معلومات چرانے کیلیے دنیا بھر کے خفیہ ادارے متحرک

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس میں قائم انٹرپول کے صدر دفتر سے ایک الرٹ دنیا کے 194 ممالک کو بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کورونا ویکسین کے خلاف جرائم پیشہ عناصر کی ممکنہ کارروائیوں سے آگاہ رہیں۔

جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اس مقصد کے لیے آن لائن ویکیسن کی فروخت میں بھی مداخلت کرسکتے ہیں۔

چین کیجانب سے شمالی کوریا کو کورونا ویکسین فراہم کیے جانے کا انکشاف

عالمی خبر رساں ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا گروہ اس مقصد کے لیے جعلی ویب سائٹ کا بھی سہارا لے سکتے ہیں۔

کورونا ویکسین منظور، برطانوی حکومت نے استعمال کی اجازت دے دی

انٹرپول کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اس ضمن میں بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں کیونکہ جعلی ویکسین کے استعمال سے انسانی جانیں داؤ پر لگ سکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں