نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان میچ منسوخ

نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان میچ منسوخ

فائل فوٹو


قومی اسکواڈ میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان 4 روزہ کرکٹ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

میچ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر منسوخ کیا گیا۔ کھلاڑیوں کی پریکٹس میں تاخیر پر پی سی بی نے تاریخوں میں تبدیلی یا منسوخ کی درخواست کی تھی۔

قومی اسکواڈ اب کوئنز ٹاؤن میں متعدد انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلے گا۔ پاکستان شاہینز سمیت قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان 8 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن روانہ ہوں گے۔ تمام ارکان اس وقت کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کررہے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ کھلاڑی کورونا کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں اور ٹریننگ شروع نہیں کی۔ کھلاڑی جسمانی اور دماغی طور پر تیار نہیں، ایسی صورتحال میں میچ کھیلنا ممکن نہیں۔

پاکستان شاہینز کا 10 دسمبر کو کوئنز ٹاون میں نیوزی لینڈ اے کیخلاف 4 روزہ میچ شیڈول تھا۔ دوسرا 4روزہ میچ 17دسمبر سے 20 تک وہینگری میں کھیلا جانا ہے۔

نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے 8ارکان کی کوروناٹیسٹ رپورٹ مثبت آچکی ہے۔ دو کو ہسٹارک قرار دے دیا گیا ہے۔

اسکواڈ کے54 ارکان میں سے مزید 8کےکورونا ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔ اسکواڈ کے8ارکان کے ٹیسٹ پہلے، تیسرے اور چھٹے روز لیے گئے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت نیوزی لینڈ وزارت صحت کی حتمی منظوری کے بعد دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں