کیا کراچی میں واقعی دیسی انڈے فروخت ہو رہے ہیں؟

ایک ہفتے کے دوران انڈے 16 روپے فی درجن مہنگے، ادارہ شماریات

فائل فوٹو


شہری علاقوں میں زیادہ ترفارمی انڈوں کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن کچھ لوگ دیسی انڈےکھانا پسند کرتےہیں۔

ہم نیوز کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عوام کو دیسی انڈوں کے نام پر دھوکہ دیا جارہا ہے۔

کراچی میں دیسی انڈوں کے نام پر مصری انڈے فروخت کیے جا رہے ہیں۔ کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں40 سال سے انڈوں کا کاروبار کرنے والے ایگ ڈیلر محمد فرید نے بتایا کہ مصری انڈے فیڈ پرجبکہ دیسی معیاری خوراک کےانڈےہوتےہیں۔

دیسی انڈے وزن میں ہلکےہوتے ہیں اور انکی زردی گاڑھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں انڈے کی40فیصد پیداوار بند، قیمت میں ہوشربا اضافہ

ایگ ڈیلر محمد سلیم نے بتایا کہ مصری انڈے کو آرآئی آر،گولڈن اورملائی انڈے بھی کہا تھا جاتا ہے۔

سائزکےاعتبار سے دیسی انڈے چھوٹےاورکم وزن ہوتے ہیں جبکہ مصری انڈہ نسبتاََ بڑاہوتا ہے۔ مصری انڈہ ان دنوں 250 روپےجبکہ پشاوی انڈےکی قیمت 380 روپےدرجن ہے۔

مارکیٹ میں موجود ایک سوپ فروش احمد علی نے ہم نیوز کو بتایا’میں 25 سالوں سےمیں دیسی انڈےسوپ میں استعمال کررہا ہوں اور گاہکوں کو بتا کر فروخت کرتا ہوں۔

انڈوں کی خریداری کیلئے مارکیٹ میں آئے گاہک نے ہم نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ شہر میں دکاندار رنگے ہوئے انڈے  بیچ  رہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئیے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہرچیز میں ان کےساتھ دھوکہ دہی کا سلسلہ جاری ہے لیکن جنہیں سرکار کیلئےتنخواہ ادا کرتی ہے وہ  آخر کیوں ایسےعناصرکےخلاف کارروائی نہیں کرتے۔


متعلقہ خبریں