کورونا سے لڑنا نہیں نمٹنا ہے، صدر عارف علوی



اسلام آباد:صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے لڑنا نہیں نمٹنا ہے۔

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلما کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے بعد خطاب میں کہا کہ کورونا پر ہماری حکمت عملی بہترین رہی ہے اور آئندہ بھی اس پر عمل کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سردموسم میں کورونا ایک بار پھر ایکٹیو ہوا ہے، کورونا سے متعلق مساجد سے جوپیغامات گئے وہ قابل تحسین ہیں۔ ریاست ،حکومت اور علمائے کرام کا معاشرے میں اہم کردار ہے۔

صدرپاکستان نے کہا کہ کل جمعہ کو یوم رجوع اللہ منایا جائے گا اور اللہ سے دعاکی جائے گی۔ یوم دعاپر مساجد میں کورونا سے تحفظ کےلیے اللہ سے مدد مانگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد تک کورونا سے متعلق آگاہی پہنچانے کیلئے مساجد ایک بار پھر اپنا کردار ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ علماکرام تمام اجتماعات میں آگاہی دیتے رہیں گے۔ علماکرام کے کہنے سے لوگ بازاروں میں بھی احتیاط کریں گے۔

ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ نمازی گھروں سے وضوکرکے آیا کریں ،سماجی فاصلہ اور ماسک لگائیں۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وفاقی وزیرداخلہ اور وفاقی وزیرمذہبی امور نور الحق قادری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔


متعلقہ خبریں