کورونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے حکمت عملی تیار

فائل فوٹو


اسلام آباد: حکومت پاکستان نے متوقع کورونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق ویکسین ترسیل اسٹریٹجی کا نام ویکسین ایڈمنسٹریشن پلان ہو گا جس کی منظوری این سی او سی نے دے دی ہے۔

متوقع کورونا ویکسین کی سٹوریج، ملک گیر ترسیل، ویکسین لگانے کیلئے عملہ اور ترسیل کیلئے لاجسٹکس حفاظتی ٹیکوں سے متعلق توسیعی پروگرام(ای پی آئی) فراہم کرے گا۔

کورونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے خصوصی سیکورٹی انتظامات ہوں گے۔

کورونا ویکسینیشن مہم کیلئے سیکورٹی ایس او پیز وضح ہوں گے۔ کورونا ویکسینیشن مہم پولیس اور ایل ای ایز کی مشاورت سے منعقد ہو گی۔

ای پی آئی ویکسین کی ترسیل سے قبل سیکورٹی اداروں کو آگاہ کرے گا اور ویکسین ٹرانسپورٹیشن کیلئے خصوصی ٹیم فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈبلیو ایچ او کی پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی

نادرا، ای پی آئی کو کورونا ویکسین مینجمنٹ سسٹم تیار کر کے دے گا جو ٹرانسپورٹیشن، ویکسینیشن اور ریکارڈ پر مشتمل ہو گا۔ ویکسین مہم کا ریکارڈ نادرا کے سنٹرل ڈیٹابیس میں محفوظ ہو گا۔

نادرا کورونا ویکسین مہم کا ریکارڈ رکھنے کیلئے موبائل ایپ تیار کرے گا۔ ممکنہ کورونا ویکسین مہم سے قبل موثر کمیونیکیشن اسٹریٹیجی تیار کیا جائے گی۔

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے حکومت پاکستان کو پہلے ہی متوقع کورونا ویکسین کے متعلق یقین دہانی کرائی ہے۔  ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے استعمال میں پاکستان کی معاونت کریں گے۔

پاکستان کو متوقع ویکسین بارے9 امور پر توجہ دینے کا کہا گیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان متوقع کورونا ویکسین کے بارے پیشگی موثر پلاننگ کرے۔ استعمال کا مساوی و موثر عمل ترتیب دے۔

پاکستان کو بھیجے گئے مراسلے میں درج ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے مخصوص اہداف کی بروقت نشاندہی کرے۔ اور ملک گیر ترسیل کی اسٹریٹیجی وضح  کی جائے۔


متعلقہ خبریں