احساس کفالت پالیسی سے 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، وزیر اعظم

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے لیے احساس کفالت پالیسی سے 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ احساس کفالت پالیسی کے تحت خصوصی افراد کو ماہانہ 2 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ عالمی منظر نامے میں خصوصی افراد کے لیے یہ ایک اہم اقدام ہے۔


متعلقہ خبریں