ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد ہوگئی

پی ایس ایل کے نئے ترانے نے سب ریکارڈ توڑ دیے

فائل فوٹو


اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد ہوگئی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 20.12 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ ایبٹ آباد میں 14.53، آزاد کشمیر میں 11.09 فیصد، بلوچستان میں 12.5، گلگت بلتستان میں 4.7، اسلام آباد 6.6، خیبر پختونخوا 5.6 اور  سندھ میں 14.1 فیصد تک ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.2 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.69، راولپنڈی میں 4.95، فیصل آباد 6.81 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 9.17، سوات میں 7.32، کوئٹہ میں 9.91 اور میرپور میں مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر 10.57 فیصد تک آگئی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں اموات کی تعداد 15 لاکھ سے بڑھ گئی

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ کورونا کے 2 ہزار 469 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے 301 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق لاہور میں 80، ملتان 40، راولپنڈی 19 اور فیصل آباد میں 4 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی میں 75 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،حیدرآباد میں کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں۔

این سی او سی کے مطابق پشاور میں 41 اور ایبٹ آباد میں کوئی مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر نہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کے 40 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ مظفر آباد میں 2 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں