کراچی: ضلع وسطی کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن


کراچی: کراچی کی انتظامیہ نے ضلع وسطی کے مخصوص علاقوں میں 16 دسمبر تک اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔

ضلع وسطی کی انتظامیہ نے 19 یونین کونسلز کی مخصوص گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا ہے۔ ضلع وسطی کے سب ڈویژن گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔

اسی طرح کریم آباد یو سی 2، ایف بی ایریا بلاک 10 یوسی 3 کی مخصوص گلیوں، ایف بی ایریا بلاک 12 یوسی 4، بلاک 14 یو سی 5، بلاک 7 یو سی 5  اور بلاک 15 کے یو سی 6 کی مخصوص گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد ہوگئی

ضلع انتطامیہ کے مطابق ایف بی ایریا سیکٹر 11 اے یو سی 2، ناظم آباد بلاک اے یوسی 3، بلاک سی یوسی 3، بلاک بی یو سی 3،بلاک ایچ یو سی 4، بلاک این یو سی 5، بلاک جے یو سی 6، بلاک آئی یو سی 6، سیکٹر 14 بی یو سی 8، سیکٹر 15 اے ون اور ٹو کی یو سی 9 اور سیکٹر 15 بی یو سی 10 کی گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی اور لوگوں کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں صرف اشیا ضروریہ کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورکھلے رہیں گے۔ ان علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں