نیب نے اسحاق ڈار اور سید مہدی شاہ سمیت دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی

نیب اجلاس: مالم جبہ کیس کی تحقیقات بند، مفتاح اسماعیل کیخلاف انکوائری منظور

اسلام آباد: چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ۔، چیف ایگزیکٹو آفیسر زرعی ترقیاتی بینک سید طلعت محمود اور دیگر کے خلاف 7 انکوائریز کی منظوری دے دی گئی۔

نیب بورڈ اجلاس میں سابق ڈائریکٹرو ڈپٹی ڈائریکٹراسٹیٹ منیجمنٹ سی ڈی اے اسد اللہ فیض، شاہد مرتضیٰ بخاری اور سی ڈی اے کے 5 سابق ملازمین کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

سی ڈی اے ملازمین پر غیرقانونی طریقے سے کلینک کیلئے مختص پلاٹ کو کمرشل مقاصد کیلئے الاٹ کرنے کا الزام اور قومی خزانے کو  91.964ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

نیب اعلامیہ کے مطابق سابق سفیر بلغاریہ صوفیہ اے ایس بابر ہاشمی کے خلاف بدعنوانی اور سفارتخانہ کے دیگر عملے محمد طفیل قاضی کے خلاف بھی بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

مزید پڑھیں: عدالت کا نیب کو چوہدری برادران کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

اعلامیہ کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 3 انوسٹی گیشنز کی منظوری بھی دی جن میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ سید طلعت محمود اور دیگرکے خلاف دو انوسٹی گیشنزجبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ لیاقت جمنازیم کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری شامل ہے۔

نیب بورڈ نے پاکستانی سفارتخانہ ٹوکیو جاپان کی عمارت کی فروخت کا معاملہ مزید کارروائی کیلئے وزارت خارجہ کو بھجوا نے کی منظوری دے دی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ  کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جاوید اقبال کا کہنا تھا  کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے۔


متعلقہ خبریں