پشاور: ماسک کے بنا سفر کرنے والے 52 شہری گرفتار

پشاور: کورونا مثبت کیسز کی شرح 28 فیصد ہو گئی

پشاور: بی آر ٹی اسٹیشن اور بسوں میں ماسک نہ پہننے پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی شروع کردی ہے۔

پشاور میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پولیس نے بنا ماسک کے سفر کرنے والے 52 شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے اس ضمن میں جی ٹی روڈ پر مختلف ٹرانسپورٹ کے اڈوں کا بذات خود معائنہ کیا اورجاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

پشاور کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور نے اس موقع پر ہدایت کی کہ عوام الناس کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی اسٹیشن اور بسوں میں ماسک کا استعمال ہر قیمت پر کیا جائے۔

پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 15ہزار سے تجاوز کرگئی

ڈپٹی کمشنر پشاور نے اپنے دورے کے دوران ہدایت کی بس اڈوں، اسٹیشنز، دکانوں پر نہ صرف ماسک کا استعمال کیا جائے بلکہ عوام اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ گھروں سے نکلتے وقت لازمی ماسک پہنیں۔


متعلقہ خبریں