پشاور پی ایس ایل 2022 کی میزبانی کرے گا

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے  چیف ایگزیکٹیو وسیم خان  نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) 2022 کی میزبانی پشاور کرے گا۔

ایک بیان میں پی سی بی چیف ایگزیکٹیو نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 6 کا ڈرافٹ جنوری کے پہلے ہفتے میں کرایا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کے مطابق پی ایس ایل 6 کی شروعات 20 فروری سے کرنے کی امید ہے اور فائنل 21 مارچ کو کرائے جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساؤتھ افریقہ کے دورہ پاکستان کی تصدیق 4 سے 3 دنوں میں ہوجائے گی۔ پی سی بی 2023 کے بعد کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹورنامنٹس کیلئے بھی اپلائی کرے گا۔ آئی سی سی ٹورنامنٹس کی میزبانی کیلئےاسٹیڈیمزکی تزین و آرائش لازمی ہے۔

مزید پڑھیں: ویمنز کرکٹ چیمپیئن شپ، پی سی بی بلاسٹر پر جرمانہ

خیال رہے کہ 17 نومبر کو کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ 2020 (پاکستان سپر لیگ 5) کا فائنل میچ جیت لیا تھا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 135 رنز کا ہدف بابراعظم کی عمدہ بلے بازی کی بدولت 18 ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا تھا۔

کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم نے 63 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی، شرجیل خان نے 13،ایلکس ہیلز نے 11 ، چیڈوک والٹن نے 22 اور افتخار احمد نے 4 رنز بنائے تھے۔


متعلقہ خبریں