کورونا: ایس او پیز پر عملدرآمد یقنی بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

سب سے بڑا چیلنج فوڈ سیکیورٹی ہے، 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں: وزیراعظم

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقنی بنانے کی ضرورت ہے۔

پشاور: ماسک کے بنا سفر کرنے والے 52 شہری گرفتار

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت اپنے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے بات چیت کے دوران کہی۔

وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے انہیں ملک میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

قیادت بتائے گی تو پی ڈی ایم کے ساتھ مذاکرات کرینگے، وزیراعلیٰ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کی وجہ سے کورونا کی پہلی لہرپرقابو پا لیا گیا۔

وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر سلطان فیصل اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ بے احتیاطی اور زیادہ لوگوں کے ایک جگہ اکٹھا ہونے سے کورونا کا پھیلاؤ ممکن ہو سکتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعظم کو صوبے مین صحت کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی بابت آگاہی دی۔

کورونا: دوسری لہر کا مقابلہ بہتر طور پر کر رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

وزیراعظم عمران خان نے اس دوران کہا کہ لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


متعلقہ خبریں