پنجاب: 7 پولیس ڈی آئی جیز کا تبادلہ کردیا گیا

پنجاب پولیس کے ترجمان بیٹے سمیت زیر حراست، ریمانڈ منظور

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب حکومت نے 7 پولیس ڈی آئی جیز کے تبادلے کردیے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ سروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق شارق جمال کو ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد سلطان کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور تعینات کردیاگیا۔ احمد ارسلان ملک کو ڈی آئی جی پولیس ٹیلی کمیونی کیشن اینڈ ٹرانسپورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

محکمہ سروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق محمد حسن خان کو ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی ڈویژن لاہور جبکہ محبوب راشد خان کو سی پی او ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب پولیس کے 20 افسران کے تبادلے و تقرریاں کردی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کی یونیفارم کا کپڑا تبدیل کرنے کا فیصلہ

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آر آئی بی سرگودھا ریجن نجیب الرحمان کو ڈی پی او پاکپتن تعینات کر دیا گیا تھا۔ ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر کو ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر پی سی فاروق آباد تعینات کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی پولیس اسکول آف انٹیلی جنس لاہور عبدالوہاب کو ایس پی انویسٹی گیشن برانچ تعینات کیا گیا تھا جب کہ نصیب اللہ خان کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی لاہور متعین کیا گیا تھا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور احمد محی الدین کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی تھی جب کہ رفعت حیدر بخاری کو ایس پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ پنجاب لاہور تعینات کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے تحت حسن افضل کو ایس پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ لاہور سے سٹی ٹریفک آفیسر فیصل آباد تعینات کر دیا گیا تھا جب کہ محمد ظفر کو بٹالین کمانڈر پی سی ملتان سے ایس پی اسپیشل برانچ ملتان تعینات کیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق محمد حسن اقبال آل کو ڈی پی او لیہ سے ڈی پی او مظفرگڑھ تعینات کیا گیا تھا جب کہ سید ندیم عباس کو ڈی پی او مظفرگڑھ  سے ڈی پی او لیہ متعین کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں