دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد6کروڑ 56 لاکھ سے بڑھ گئی

کوروناوائرس: دنیا میں3لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 56 لاکھ دو سو  سے زائد افراد متاثر اور 15 لاکھ 13 ہزار 129 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 54 لاکھ 31 ہزار 944 مریض صحتیاب ہوچکے اور ایک کروڑ 86 لاکھ 55 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 82 ہزار 829 اموات اور ایک کروڑ45 لاکھ 35ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار227 اور 95 لاکھ71 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار307 اور 64 لاکھ87 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے نمٹنےکیلئے10نکاتی ایجنڈا اقوام متحدہ میں پیش

روس میں 24 لاکھ دو ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 42 ہزار 176 ہے۔ فرانس میں 22 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 54 ہزار140 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 16 لاکھ93 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 46ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 16 لاکھ 74ہزار کورونا کیسز اور60ہزار113 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں  پہلے50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔

اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین منظور، برطانوی حکومت نے استعمال کی اجازت دے دی

پہلی ایک لاکھ اموات 89روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔

چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔  8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔


متعلقہ خبریں