کم ترین مدت میں سستا گھر تیار



اسلام آباد کے انجینئرنے ٹیکنالوجی کی مدد سے کم ترین مدت میں سستا گھر تیار کرکے کرائے کے فلیٹس رہنے والوں کیلئے امید کی کرن پیدا کر دی ہے۔

کورین ٹیکنالوجی کی مدد سے تعمیرکیا جانے والا ڈبل اسٹوری گھرساڑھے 3 مرلے کا ہے اور اس کی قیمت 28 لاکھ روپے رکھی گئی ہے

پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں پہلی بار جدید اور پائیدار ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔ کورین ٹیکنالوجی گیلونائزاسٹیل اسٹرکچرسے بنا یہ خوبصورت گھرتمام آسائشوں سے مزین ہے۔

ساڑھے تین مرلے کے ڈبل اسٹوری گھر کی تعمیر میں صرف 7 دن لگتے ہیں۔ ہرفلور پر2 کمرے، کشادہ کچن، 2واش رومزاور ایک اسٹور بنایا گیا ہے۔

انجنیئر کا دعویٰ ہے کہ گھرزلزلہ اورسیم پروف ہے اور اس کی وارنٹی 50 سال ہوگی۔ گھرکی بیرونی تزئین وآرائش بھی کمال ہے۔

انجینئرنے حکومت کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کےلیےایسے گھر تعمیرکرنے کی پیشکش کی ہے۔ اگر حکومت تعاون کرے تو ان گھروں کی تعمیر سے روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے۔


متعلقہ خبریں