پنجاب میں کورونا سے 3 ہزار 115 اموات  


لاہور: ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 115 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا  سے 24 ہلاکتیں اور670 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پمز اسپتال کے 200 ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور  میں 301، راولپنڈی میں 71، لیہ میں 2، چکوال میں ایک اور جھنگ میں 20 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق شیخوپورہ میں 6، ساہیوال میں 8، بہاولپور میں 67 اور ملتان میں 31 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق لودھراں میں 4، سرگودھا میں 7، اٹک میں 3، ننکانہ صاحب میں ایک، سیالکوٹ میں 13 اورنارووال میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حافظ آباد میں ایک، بہاولنگر میں 12، خانیوال میں ایک اور فیصل آباد میں 22 کیسز رپورٹ ہوئے۔

قصور میں 4، گجرات میں 13، اوکاڑہ میں 4، راجن پور میں 4، پاکپتن میں 21 اور ٹوبہ میں کورونا کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان  محکمہ صحت کے مطابق گوجرانوالہ میں 5 اورڈیرہ غازی خان میں کورونا کے  7کیسز سامنے آئے، بھکر میں 2، وہاڑی میں 2، رحیم یارخان میں 11، میانوالی میں ایک اور  جہلم میں 4 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چنیوٹ میں ایک، منڈی بہاؤالدین میں 12 اور مظفرگڑھ میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید55 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد8 ہزار 260 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نےکورونا سے نمٹنےکیلئے10نکاتی ایجنڈا اقوام متحدہ میں پیش کردیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا کےمزید3 ہزار 262 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ10ہزار72 تک پہنچ چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے3لاکھ 50 ہزار305 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور51ہزار507 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار115 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار983، خیبر پختونخوا ایک ہزار 389، اسلام آباد 332، گلگت بلتستان 98، بلوچستان 169 اور آزاد کشمیر میں 174 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں