ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کیلئے آج یوم دعا منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کیلئے آج  یوم دعا منایا جا رہا ہے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا سے بچاو کیلئے آج  یومِ دعا منایا جائے گا۔ جمعہ کے اجتماعات میں کورونا سے تحفظ کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

صدر مملکت عارف علوی کی زیرصدارت کورونا کے حوالے سے ہونے والی وڈیو کانفرنس میں کورونا سے بچاؤ کیلئے آج ملک بھر میں یوم دعا منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نےکورونا سے نمٹنےکیلئے10نکاتی ایجنڈا اقوام متحدہ میں پیش کردیا

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ مساجد میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ کورونا سے بچاؤ کیلئے اللہ سے رجوع ضروری ہے جبکہ وفاق المدارس نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

صدر مملکت کی علماء سے مشاورت سے متعلق وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  سردیوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کی روک تھام کے لئے علما کرام و مشائخ اعظم پہلی لہر کی طرح اپنا موثر کردار ادا کریں۔

دینی مدارس کے جلسے، تبلیغی اجتماعات، محافل میلاد اور محافل ذکر میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شمولیت سے  اجتناب کیا جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ مساجد، مدارس، خانقاہ اور امام بارگاہ  سے دینی احکامات کی روشنی میں کرونا وبا کے پیش نظر حفضان صحت اور احتیاطی تدابیر کی آگاہی کا پیغام دیا جائے۔

مشاورتی اجلاس میں چاروں صوبوں گلگت اور آزاد کشمیر کے تمام مسلک کے علما و مشائخ نے شرکت کی جس میں تمام سیاسی رہنمائوں اور حکومتی عہدیداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے بڑھتے ہوئے خطرات  کے پیش نظر بہم طور احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد ہوگئی

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر پر علما نے تشویش کااظہار کیا ہے۔ وبا سے تحفظ کے لئے عوام کی آگاہی پر علمائے کرام نے اتفاق کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابقہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔


متعلقہ خبریں