راولپنڈی: رکشے میں دھماکہ،ایک جاں بحق، 7 افراد زخمی


راولپنڈی کے مصروف ترین علاقے پیر ودھائی میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتئجے میں کم سے کم 7 افراد زخمی اور ایک جاں بحق ہو گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے  مطابق دھماکے کے بعد ایک رکشے میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ دھماکے کی نوعیت فی الحال معلوم نہیں ہوسکی ہے

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ریسکیو حکام نےعینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ اچانک رکشہ میں  زوردار آواز کے بعد آگ لگی۔

مزید پڑھیں: نوشہرہ: گھر میں سلنڈر دھماکہ، 5افراد زخمی

پولیس کے مطابق پولیس موقع پر پہنچ گئی واقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے وجہ سلنڈر یا جنریٹر دھماکہ بھی ہو سکتا ہے۔ جائے وقوعہ کو کورڈن آف کردیا ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا،پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھماکے کے ذمہ دار وں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ واقعے کی تفتیش کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامی حکام زخمیوں کو فراہم کی جانیوالی سہولتوں کی خود نگرانی کریں۔


متعلقہ خبریں