پی ڈی ایم نے لاہور میں پنڈال سجانے کی تیاری شروع کر دی

پی ڈی ایم آج بنوں

فوٹو: ہم نیوز


اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد(پی ڈی ایم) نے لاہور میں پنڈال سجانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ن لیگ کی جانب سے حکمت عملی بنانے اور مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے خواتین پارلیمنٹیرنز کو خصوصی ٹاسک سونپنے کا پلان بنالیا ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم کا جلسہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں  دوبارہ درخواست بھی دائر کردی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی ڈی ایم کے نو کارکنوں کی نظر بندی کا حکم معطل کردیا ہے اور ڈی سی فیصل آباد سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیے ہیں۔

لاہور میں جسلے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیانات کا تبادلہ بھی جاری ہے۔ 

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ مافیا کا  گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔ عمران خان کو یہ بات سمجھ آگئی ہے کہ یہ عوامی تحریک ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو تیرہ دسمبر کو آخری دھکا دیں گے۔ بہتر ہے تیرہ دسمبر سے پہلے استعفیٰ دیں اور گھر جائیں گے۔

 وفاقی  وزیر شیخ رشید نے کہا پی ڈی ایم کہتی ہے ووٹ کو عزت دو لیکن ووٹر کو کورونا سے مرنے دو۔

انہوں نے کہا  گیارہ پارٹیاں کرپشن بچانے کے لیے اکھٹی ہیں۔ عمران خان  کہیں نہیں جا رہے۔ ملک عمران خان کی قیادت میں ٹھیک ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلارہا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا پاکستان مخالف بیانیہ پٹ چکا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا اپوزیشن ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر چل رہی ہے۔ پی ڈی ایم کے سیاسی یتیم پہلے بھی ناکام رہے اورآئندہ بھی ناکام رہیں گے۔


متعلقہ خبریں