جوبائیڈن امریکیوں کو 100 دن تک ماسک پہننے کا کہیں گے

فائل فوٹو


واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ 20 جنوری کو اپنی حلف برداری کے دن تمام امریکیوں کو 100 دن تک ماسک پہننے کا کہیں گے۔

نومنتخب صدر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد امریکیوں کو سو دن کے لیے ماسک پہننے کا عہد لیں گے۔ امریکی شہریوں کی جانب سے ماسک پہننے کی صورت میں کورونا کسیز کی تعداد میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ وہ تمام سرکاری عمارات میں ماسک پہننا لازمی قرار دیں گے۔

انہوں نے امریکی کانگریس میں دونوں پارٹیوں کے اراکین سے کورونا وائرس امدادی بل پاس کرانے کا بھی مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے  900 بلین ڈالر کے سمجھوتے کے بل کی حمایت کا اعادہ کیا جو قانون سازوں کے دو طرفہ گروپ نے اس ہفتے پیش کیا تھا۔

مزید پڑھیں: دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد6کروڑ 56 لاکھ سے بڑھ گئی

جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھی شروعات ہوگی۔ صرف یہ کافی نہیں ہے، مجھے مزید مدد طلب کرنے کی ضرورت ہوگی۔

نو منتخب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ان کی اپنی ٹیم بھی کورونا وائرس سے متعلق کورونا پیکیج پر کام کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ان کے قانونی معاونین پہلی قانون سازی کریں گے۔

دوسری جانب  قانونی ماہرین  کا کہنا ہے کہ امریکی صدر  امریکیوں کو ماسک پہننے سے متعلق احکامات نہیں دے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہامریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 45 لاکھ ہوگئی ہے۔ کورونا سے امریکہ میں اب تک دو لاکھ 83 ہزار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں