خیبرپختونخوا: ایک ہزار 900 لیکچررز بھرتی کرنے کی منظوری


پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ایک ہزار 900 لیکچررز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔

ہم نیوز کے مطابق محکمہ خزانہ نے لیکچررز بھرتی کرنے کے لیے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

اس ضمن میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے بتایا ہے کہ کالجز لیول پر نئے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے جب کہ بی ایس لیول کے لیے لیکچررز گریڈ 17 میں بھرتی ہوں گے۔

خیبرپختونخوا: اسکولز میں بچوں کو پروٹوکول کیلیے لائن میں کھڑا کرنے پر پابندی

انہوں نے مزید بتایا کہ لیکچررز کی بھرتی کے لیے 50 کروڑ روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔ لیکچررز کی بھرتی کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ مکمل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ تعلیم کے حوالے سے تمام وسائل فراہم کی جائیں، وزیراعلی محمود خان کی قیادت میں نوجوانوں سے کئے گئے وعدے پورا کریں گے۔


متعلقہ خبریں