سندھ: کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق، 1664 متاثر

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

کراچی: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق جب کہ مزید 1664 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار 904 ہو گئی ہے جب کہ 2 ہزار 991 اموات ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 729 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 73 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 1360 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 136 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد ہوگئی

دوسری جانب  کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کراچی کے ضلع غربی کے 5 سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 23 رہائشی یونٹس میں ہو گا۔

سب ڈویژن بلدیہ،سب ڈویژن گڈاپ، سب ڈویژن کیماڑی، اورنگی کی یو سز اور سب ڈویژن سائٹ کی کچھ یونین کونسلز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن فیصلے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

مزید پڑھیں: دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد6کروڑ 56 لاکھ سے بڑھ گئی


متعلقہ خبریں