حکومت صحافیوں سے کیے گئے وعدے پورے کریگی، فردوس عاشق

 قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنا اورسہولتیں دینا حکومت پنجاب کا عزم ہے۔

اپوزیشن وزیراعظم کو اشتعال نہ دلائے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فردوس اعوان

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صحافیوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہور پریس کلب کو گزشتہ سال ایک کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی۔ ان کا کہنا تھ اکہ صحافیوں کے مسائل کا حل پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ حکومتی پالیسی کا محورصحافتی برادری کی مشکلات کا ازالہ کرنا ہے۔

پنجاب میں کورونا سے 3 ہزار 115 اموات  

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  سے صحافتی برادری کے امور پر بات چیت بھی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں