سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی


کراچی: ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کم ہو کر 94 ہزار 564 روپے ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 257روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 94 ہزار 736 روپے ہو گئی تھی۔

دوسری جانب انٹربینک میں آج ڈالر کی قدرمیں 4 پیسےکمی ہوئی جس کے بعد ڈالر160.17 سے کم ہو کر 160.13 روپے پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں