انٹربینک میں ڈالر مزید سستا

ڈالر کی قیمت

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 160.17 سے کم ہو کر 160.13 روپے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمت میں بھی ایک بار پھر کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کم ہو کر 94 ہزار 564 روپے ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 94 ہزار 736 روپے ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں