کراچی: تجاوزات اور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ


کراچی: شہر قائد میں قائم تجاوزارت اور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کریک داؤن ان شہریوں کے خلاف بھی کیا جائے گا جو ٹریفک کی روانی میں ون وے کی خلاف ورزی کرکے خلل پیدا کرتے ہیں۔

کراچی: ضلع غربی کے 5 سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

ہم نیوز کے مطابق یہ فیصلہ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ٹریفک کے حوالے سے درپیش مسائل پرغوروخوص ہوا۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں کراچی پولیس نے ہدایت کی ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والے تمام مقامات پر قائم تجاوزارت کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے۔

کراچی پولیس چیف نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے ٹریفک پولیس نشاندہی کرے تو ضلعی پولیس فوری طور پر کارروائی کو یقینی بنائے گی۔

کیا کراچی میں واقعی دیسی انڈے فروخت ہو رہے ہیں؟

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک متعلقہ حکام نے ان تمام مقامات کی نشاندہی کی جہاں تجاوزارت کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی پولیس چیف کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ون وے کی خلاف ورزی کے مرتکب شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

کراچی: ضلع وسطی کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

ذمہ دار ذرائع کے مطابق کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر قائد کی چورنگیوں اور مرکزی شاہراہوں پہ گداگروں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں