عوام پی ڈی ایم کی طرف دیکھ رہے ہیں، مریم نواز

عوام پی ڈی ایم کی طرف دیکھ رہے ہیں، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےعوام  پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف دیکھ رہے ہیں.

پاکستان مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی عہدیداران سے جاتی امرا میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ معیشت کی تباہی اور بےروزگاری سے گھریلو زندگی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

انہوں نے خواتین ارکان پارلیمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مردوں سے دو قدم آگے بڑھ کر سیاسی معرکے میں کردار ادا کریں۔ پی ڈی ایم کی عوامی تحریک کی کامیابی میں خواتین کا بڑا کردار ہوگا۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات  خواتین ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی عہدیداران نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ سے متعلق مشاورت کی۔  خواتین ارکان پارلیمنٹ نے جلسے سے متعلق تجاویز بھی دیں۔

مزید پڑھیں: قیادت بتائے گی تو پی ڈی ایم کے ساتھ مذاکرات کرینگے، وزیراعلیٰ

پی ڈی ایم لاہور جلسے سے متعلق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے خواتین پارلیمنٹیرنز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا

خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے لاہور میں پنڈال سجانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ن لیگ کی جانب سے حکمت عملی بنانے اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کا جلسہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں  دوبارہ درخواست بھی دائر کردی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی ڈی ایم کے نو کارکنوں کی نظر بندی کا حکم معطل کردیا ہے اور ڈی سی فیصل آباد سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

لاہور میں جسلے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیانات کا تبادلہ بھی جاری ہے۔ 

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مافیا کا  گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔ عمران خان کو یہ بات سمجھ آگئی ہے کہ یہ عوامی تحریک ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو تیرہ دسمبر کو آخری دھکا دیں گے۔ بہتر ہے تیرہ دسمبر سے پہلے استعفیٰ دیں اور گھر جائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں