کوئٹہ: اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کروڑوں کا سامان ضبط

کوئٹہ: اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کروڑوں کا سامان ضبط

کوئٹہ: پاکستان کسٹمزنے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے میں ایف سی نے بھی پاکستان کسٹمز کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

کسٹمز کے گودام سے ایک کروڑ چالیس لاکھ کی غیر ملکی کرنسی غائب

ہم نیوز کے مطابق درخشاں چیک پوسٹ پر اسمگلنگ کی کوشش اس وقت ناکام بنائی گئی جب غیر ملکی سامان کو پنجاب اور سندھ میں اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

پاکستان کسٹمز کے متعلقہ حکام نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ اسمگلرز 9 ٹرکوں اور ٹرالرز کے ذریعے غیر ملکی سامان منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کسٹمز اورایف سی حکام نے کارروائی کے دوران جو سامان سرکاری تحویل میں لیا ہے اس میں کپڑا، ٹائرز، کمبلز، چھالیہ، خشک دودھ ، بسکٹس، ٹافیاں اور کاسمیٹکس شامل ہیں۔

‎کوئٹہ: کسٹمز اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی، اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پاکستان کسٹمز حکام کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق اسمگلرز کی کوشش ناکام بنا کر جو سامان قبضے میں لیا گیا ہے اس کی مالیت تقریباً دس کروڑ روپے ہے۔


متعلقہ خبریں