ملک کے بعض علاقوں میں بارش کی پیش گوئی


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

دسمبر کے پہلے ہفتے میں بارش کی پیش گوئی

کل بھی کشمیر، گلگت بلتستان ، خطہ پوٹھوار اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کےعلاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے ۔

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک نے ہم نیوز کے پروگرام ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ملک میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں پھر بادل برسیں گے۔

ہر پانچ ميں سے چار بڑی قدرتی آفات موسمياتی تبديلوں کی وجہ سے آئيں، رپورٹ

انہوں نے کہا کہ سات اور آٹھ دسمبر کو ملک کے اکثرعلاقوں میں بارش ہو گی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس بار سردی کا دورانیہ طویل ہو گا اور کراچی والوں کو سردی زیادہ لگے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدید سرد رہے گا۔

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں