یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ کسی انقلاب سے کم نہیں، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ کسی انقلاب سے کم نہیں ہے، مدرسوں کو مین اسٹریم میں لانا اہم اقدام ہے۔

ریڈیو اسکول اور ایجوکیشن پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، اس سے ہمیں ایک قوم بننے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ کم تعلیم یافتہ والدین کو فاصلاتی نظام تعلیم کو سمجھنے میں مشکلات ہوتی ہیں، فاصلاتی تعلیم کے مقاصد حاصل کرنے کے لیےتربیت یافتہ اساتذہ بہت ضروری ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم رہنما عوام کی صحت اور زندگیوں کیساتھ خطرناک سیاست کر رہے ہیں، عمران خان

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیچرز کو آن لائن تربیت دیں گے تو یہ بہترین اقدام ہو گا، دوردرازعلاقوں میں فاصلاتی نظام تعلیم انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم کے لیے حکومت ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، پرانے زمانے میں دینی مدرسوں میں سکھ اور ہندو بھی جاتے تھے۔


متعلقہ خبریں