کراچی تھانے پر حملے میں ملوث 12 ملزمان کو عمر قید کی سزا


حیدر آباد: حیدرآباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےکراچی کے علاقے گلستان جوہر تھانے پر حملے میں ملوث تمام 12 ملزموں کو عمر قید کی سزا سنادی۔

کالعدم تنظیم کے 12 ملزموں نے 2004 میں گلستان جوہر تھانے پر حملہ کیا تھا۔ دہشتگرد حملے میں پولیس سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل سمیت 5 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ 21 نومبر کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو سزائے موت سنائی تھی۔

کراچی میں 18 جنوری 2018  کو شاہ فیصل کے علاقے میں نوجوان مقصود کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا تھا۔ الزام ثابت ہونے پر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مرکزی ملزم اے ایس آئی طارق کو سزائے موت سنا دی تھی۔

مزید پڑھیں: شجاع خانزادہ خود کش حملہ کیس: گرفتار ملزم کو دس سال قید کی سزا

عدالت نے سزا پانے والے پولیس اہلکار کو کو دو لاکھ روپے جرمانہ لواحقین کو دینے کا بھی حکم سنا دیا تھا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دفعات ختم کرتے ہوئے تعزیرات پاکستان کی دفعہ تین سو دو کے تحت مجرم کو سزا سنائی تھی۔

عدالت نے شریک ملزمان پولیس اہلکارعبدالوحید، شوکت علی اور اکبرخان کو بری کردیا تھا۔

عدالت نے کیس میں مفرور ملزم عاشق حسین چاچڑ کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ پولیس نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا گیا۔


متعلقہ خبریں