زندہ دلان لاہور پی ڈی ایم کو آئینہ دکھا دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب


 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ زندہ دلان لاہور 13 دسمبرکو 11 جماعتوں پرمشتمل پی ڈی ایم کو آئینہ دکھا دیں گے، اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں جلسے کرنا عوام سے کھلی دشمنی ہے۔

پی ڈی ایم کی انتشار کی سیاست دفن ہو چکی، عثمان بزدار

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی زندگیوں کو داوَ پر لگا کر جلسہ سیاست کرنا سنگ دلی اور بےحسی ہے، قوم ایسےعناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ناکام اپوزیشن کی قسمت میں صرف ناکامی ہی آئے گی، وزیراعظم کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اور لیٹروں کی کوئی حیثیت نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موونٹ (پی ڈی ایم) کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قوم  پی ڈی ایم ٹولے کے منفی بیانیہ کو رد کر چکے ہیں، کورونا صورتحال میں اجتماعات عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار نے پی ڈی ایم کو راہزنوں کا ٹولہ قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ہٹ دھرمی نے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا، اس ٹولے کے دلوں میں عوام کے لیے رتی بھر بھی درد نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ثابت کیا ان کی سیاست کسی نظریے کی بنیاد پر نہیں، جلسوں کی وجہ سے کورونا کے پھیلاؤ میں بےپناہ اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں