برطانیہ: پولیس نے لیور پول کے میئر کو گرفتار کر لیا

برطانیہ: پولیس نے لیور پول کے میئر کو گرفتار کر لیا

لندن: برطانیہ میں پولیس نے منتخب میئر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے میئر کے ہمراہ دیگر چار افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔

برطانیہ کا کورونا وائرس پر دوبارہ قابو پانے کا دعویٰ

ہم نیوز نے برطانوی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی پولیس نے لیورپول کے منتخب میئر کو مبینہ طور پر رشوت ستانی اور گواہان کو دھمکانے کے حوالے سے جاری ایک تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔

ہم نیوز نے لیورپول ایکو کے حوالے سے بتایا ہے کہ میئر جو اینڈرسن پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر رشوت ستانی اور گواہان کو دھمکانے کے جرم میں ملوث ہیں۔

لیورپول ایکو کے مطابق پولیس ایک عمارت کی تعمیراورترقیاتی ٹھیکے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ لیور پول ایکو کے مطابق میئر کی گرفتاری اسی کیس کی تفیتش کے لیے کی گئی ہے۔

برطانیہ کی معیشت 300 سالہ تاریخ میں بدترین مندی کا شکار

پولیس کے حوالے سے لیورپول ایکو نے بتایا ہے کہ میئر کو جاری تفتیش کے لیے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں