برطانیہ: لیبر پارٹی نے گرفتار میئر کو معطل کردیا

برطانیہ: لیبر پارٹی نے گرفتار میئر کو معطل کردیا

لندن: برطانیہ کی لیبر پارٹی نے منتخب میئر کو معطل کردیا ہے۔ لیبر پارٹی نے یہ سخت اقدام منتخت میئر لیورپول جو اینڈرسن کی گرفتاری کے بعد اٹھایا ہے۔

برطانیہ: پولیس نے لیور پول کے میئر کو گرفتار کر لیا

ہم نیوز نے برطانوی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لیورپول کے منتخب میئر جو اینڈرسن کو صبح پولیس نے گرفتار کیا جس کے بعد لیبر پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے منتخب میئر کو معطل کردیا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیورپول کے منتخب میئر پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر رشوت ستانی اور گواہان کو ڈرانے دھمکانے میں ملوث رہے ہیں۔

برطانیہ کا کورونا وائرس پر دوبارہ قابو پانے کا دعویٰ

ذرائع ابلاغ  کے مطابق پولیس نے لیور پول کے منتخب میئر جو اینڈرسن کے ساتھ دیگر چار افراد کو بھی گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں