کورونا وائرس، دنیا بھر میں 15 لاکھ 50 ہزار سے زائد اموات

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 79 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 15 لاکھ 50 ہزار 169 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 70 لاکھ 7 ہزار 284 مریض صحتیاب ہوچکے اور ایک کروڑ 93 لاکھ 77 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 90 ہزار 443 اموات اور ایک کروڑ 53 لاکھ 69 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 994 اور 97 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار 388 اور 66 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے نمٹنےکیلئے10نکاتی ایجنڈا اقوام متحدہ میں پیش

روس میں 24 لاکھ  88 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 43 ہزار 597 ہے۔ فرانس میں 22 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 55 ہزار 521 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 17 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 46 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 17 لاکھ 37 ہزار کورونا کیسز اور 61 ہزار 434 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں  پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔

اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین منظور، برطانوی حکومت نے استعمال کی اجازت دے دی

پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔

چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔  8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔


متعلقہ خبریں