پاکستان میں کورونا سے مزید 58 اموات

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 361 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا کے مزید 3 ہزار 308 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 16 ہزار 499  تک پہنچ چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 55 ہزار 12 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 53 ہزار 126 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 162 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 3 ہزار 11، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 404، اسلام آباد میں 340، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 177 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 32 ہزار 414، خیبر پختونخوا میں 49 ہزار 220، سندھ میں ایک لاکھ 82 ہزار 473، پنجاب میں ایک لاکھ 22 ہزار 955، بلوچستان میں 17 ہزار 440، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 278 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 719 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد ہوگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 10.83 فیصد، بلوچستان میں 11.62، گلگت بلتستان میں 2.68، اسلام آباد 6.16، خیبر پختونخوا 11.29 اور  سندھ میں 11.47  فیصد تک ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.42 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.47، راولپنڈی میں 11.26 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 16.2، کوئٹہ میں 6.19 اور میرپور میں کیسز کی شرح 22 فیصد تک آگئی۔


متعلقہ خبریں