کرک میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کرک میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کرک: خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کرک پولیس کے مطابق فائرنگ  گاڑی پر کی گئی جس میں سوار ماں، بیٹا اور نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تخت نصرتی منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

گزشتہ ماہ خیبر پختونخوا ہی کے ضلع کوہاٹ میں فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ کاغذی بازار میں موسیقی کی تقریب جاری تھی کہ دو فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔ دونوں فریقین کے درمیان پرانی دشمنی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں فائرنگ،7 افراد جاں بحق، 4 زخمی


ٹیگز :
متعلقہ خبریں