اٹھارویں ترمیم کے ذریعے وزیراعلیٰ ڈکٹیٹر بن گئے ہیں، مصطفیٰ کمال


کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے ذریعے وزیراعلیٰ ڈکٹیٹر بن گئے ہیں۔

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک مشکلات میں گھرا ہوا ہے اور بلدیاتی نظام سے ہی صوبوں میں ترقی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عوام کو انقلاب کے سنہرے خواب دکھا رہے ہیں لیکن عوام کو انقلاب کے سنہرے خواب کو تعبیر کون دے گا ؟ صوبوں کی مسائل بیورو کریسی کے ذریعے حل کرائے جا رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کریں کیونکہ صوبوں کو درپیش مسائل کا کوئی پرسان حال نہیں۔ یہاں پر لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے جمہوری آمریت ہے اور مقامی حکومتوں کے نظام پر شب وخون مارا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کرا دیں۔ ،وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں حلقہ بندیاں نہیں ہو سکتیں، اٹھارویں ترمیم کے ذریعے وزیراعلیٰ ڈکٹیٹر بن گئے ہیں انہیں مجبور کیا جاءے کہ اختیارات آگے تک منتقل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کرسی چھوڑنا پڑی چھوڑ دونگا، کرپشن معاف نہیں کرونگا: وزیراعظم

سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کیے گئے جبکہ وفاق سے ملنے والی رقم وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں۔ ایف سی ایوارڈ وسائل کی منتقلی کا طریقہ ہے اور اختیارات وزیراعلیٰ ہاؤس میں آکر رک گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں