فردوس عاشق نے مریم نواز کے جیل جانے کی پیشگوئی کر دی

فائل فوٹو


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان  نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے جیل جانے کی پیشگوئی کر دی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خصوصی اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز روز کہتی ہیں حکومت گھر جا رہی ہے۔ حکومت کہیں نہیں جا رہی، مریم نواز ضمانت پر ہیں وہ جیل جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کرنا ذہنی معذوری کی زندہ مثال ہے ۔ سیاسی معذوروں کا جو علاج کریں گے تو ان کی چیخیں دور دور تک سنی جائیں گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ والوں کو عوام نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت دشمنی میں نہیں بلکہ عوام دشمنی میں بہت آگے نکل چکے ہیں۔ کرپشن کورونا پی ڈی ایم کی شکل میں ملک پر مسلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کے سیاستدان ہوسِ اقتدار میں اندھے ہو چکے ہیں، فردوس عاشق

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سیاسی ڈھانچہ  کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں، سیاسی لاشوں کا پوسٹمارٹم ضرور ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ  پنجاب وزیراعظم کی قیادت میں کام  کررہے ہیں، پی ڈی ایم کورونا جہاں جہاں جائے گاوائرس پھیلائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے معیشت، اداروں اور سیاسی نظام کو معذور کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، خصوصی افراد کو سہولتیں دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے تحریر کیا کہ سابق حکمرانوں نے معذور افراد کے لیے خاطرخواہ اقدامات نہیں اٹھائے، بزدار حکومت خصوصی افراد کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرقیادت پنجاب میں ریکارڈ قانون سازی ہوئی، فردوس عاشق

ان کا کہنا تھا کہ ہم سرکاری ملازمتوں میں مختص 3 فیصد کوٹہ پر عمل درآمد یقینی بنا رہے ہیں جبکہ 580 ڈیلی ویج ملازمین کی مستقلی کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔

معاون خصوصی نے تحریر کیا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کی پنجاب حکومت خصوصی بچوں کی تعلیم کے حوالے سے سپیشل ایجوکیشن پالیسی متعارف کراچکی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 9 نئے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز اور 2ڈگری کالجز کے علاوہ والدین، عوام کی مدد کیلئے ہیلپ لائن1162 اور دیگر بے شمار منصوبے اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔


متعلقہ خبریں