سندھ: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 20 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق

کراچی: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق جب کہ مزید 1569 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 473 ہو گئی ہے جب کہ 3 ہزار 11 اموات ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 744 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 82 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 1289 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 425 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد ہوگئی

خیال رہے کہ گزشتہ روز  کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کراچی کے ضلع غربی کے 5 سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 23 رہائشی یونٹس میں ہو گا۔

سب ڈویژن بلدیہ،سب ڈویژن گڈاپ، سب ڈویژن کیماڑی، اورنگی کی یو سز اور سب ڈویژن سائٹ کی کچھ یونین کونسلز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں