وزیراعظم کا پی ڈی ایم کو لاہور جلسے کی اجازت نہ دینے کا اعلان



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کو لاہور جلسے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کردیا۔

ہم نیوز کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ آرگنائزرز سے لے کر ساؤنڈ سسٹم اور کرسیاں لگانے والوں تک کے خلاف مقدمات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز بڑھتے جا رہے ہیں، لوگ مر رہے ہیں، یہ صرف اپنی چوری بچانے کیلئے جلسے کر رہے ہیں۔

جس دن سے ہماری پارلیمنٹ شروع ہوئی ہے، اپوزیشن بولنے ہی نہیں دیتی، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ جلسے میں شریک ہونے والوں کو نہیں روکیں گے، رکاوٹیں بھی نہیں کھڑی کی جائیں گی، تاکہ یہ انقلابی بننے کے ڈرامے نہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان خطرے میں ڈالنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے جلسے ملتوی کردیئے، حکومتی جماعت کو بھی جلسوں کی اجازت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں