’ امریکی عوام کو کورونا ویکسین لگوانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا‘

فائل فوٹو


امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی عوام کو کورونا ویکسین لگوانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ان کی حلف برداری کی تقریب پر کورونا کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑے ہجوم جمع نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بخوشی اپنے عوام کے سامنے کورونا ویکسین لینے کے لئے تیار ہیں تاکہ اس حوالے سے غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔ جو بائیڈن نے ماسک پہننے پر ایک مرتبہ پھر زور دیا۔

جو بائیڈن کا یہ بیان سی ڈی سی کی طرف سے تازہ احتیاطی تدابیر جاری کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

امریکہ: نو منتخب صدر جوبائیڈن نے اپنی ٹیم منتخب کر لی

خیال رہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے منظر عام پر آنے والی کورونا ویکسین پرعام افراد کا اعتماد قائم کرنے کے لیے امریکہ کے سابق صدور نے اعلان کیا تھا کہ وہ پہلے مرحلے میں ازخود ویکسین کی خوراک لیں گے۔

کورونا: جرائم پیشہ ویکسین کو نشانہ بنا سکتے ہیں، انٹرپول کا انتباہ

امریکی ذرائع ابلاغ نے مؤقر نشریاتی ادارے سی این این کے حوالے سے بتایا تھا کہ یہ اعلان سابق امریکی صدور بارک اوبامہ، جارج ڈبلیو بش اور بل کلنٹن کی جانب سے کیا گیا ہے۔

امریکہ کے سابق صدور کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا  کہ جب 40 فیصد امریکیوں میں ویکسین کے حوالے سے خوف پایا جاتا ہے اور وہ اس کی خوراک لینے سے انکار کرچکے ہیں۔

برطانیہ: کورونا ویکسین سب سے پہلے موٹاپے کا شکار شہریوں کو دینے کا فیصلہ

نومبر 2020 میں کیے جانے والے گیلپ پول میں کہا گیا تھا کہ بیشک! امریکیوں میں ویکسین کے حوالے سے خوف کم ہوا ہے لیکن اب بھی 40 فیصد بالغ امریکیوں کا کہنا ہے کہ وہ ویکسین کی خوراک نہیں لیں گے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہ رواں کے وسط تک امریکہ میں کورونا ویکسین پہنچ جائے گی۔ امریکہ میں شہریوں کو دی جانے والی تیار ویکسین فائزر اور ماڈرنا کی تیار کردہ ہو گی۔

فائزر ویکسین:امریکی شہری کو پہلی خوراک 12 دسمبر کو دی جائیگی

سابق صدر بارک اوبامہ کا کہنا ہے کہ انہیں متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر فاؤسی پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے سیرئس ایکس ایم ریڈیو کو ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر ڈاکٹر فاؤسی کہتے ہیں کہ ویکسین بالکل محفوظ ہے تو وہ اس کی خوراک لینے میں قطعی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔

سابق امریکی صدر بارک اوبامہ نے کہا کہ وہ جب ویکسین کی خوراک لیں گے تو اسے ٹی وی پر نشر کیا جا سکتا ہے اور یا پھر فلم بھی بنائی جا سکتی ہے تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ مجھے میڈیکل سائنس پر مکمل اعتماد ہے۔

امریکہ کے مؤقر نشریاتی ادارے سی این این کو سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے چیف آف اسٹاف فریڈی فورڈ نے بتایا کہ سابق صدر نے خود ڈاکٹر فاؤسی اور وائٹ ہاؤس کی کووڈ 19 ٹیم سے استفسار کیا تھا کہ وہ ویکسین کے حوالے عوام میں آگاہی پھیلانے کے لیے کس طرح معاون و مددگار ثابت ہو سکتے ہیں؟

جوبائیڈن امریکیوں کو 100 دن تک ماسک پہننے کا کہیں گے

فریڈی فورڈ نے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ سب سے پہلے ویکسین کو محفوظ تصور کیا جانا چاہیے اور ان لوگوں کو ترجیح کی بنیاد پر ویکسینیشن کی جانی چاہئے جن کو دیگر کی نسبت زیادہ ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر بش خوشی کے ساتھ کیمرے کے سامنے ویکسین کی خوراک لیں گے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق صدر بل کلنٹن کے ترجمان اینجل اوکا کا کہنا ہے کہ سابق صدر  ویکسین کے دستیاب ہوتے ہی پبلک ہیلتھ افسر کے سامنے ترجیحات کی بنیاد پر ویکسینیشن کرائیں گے۔

وزیراعظم نےکورونا سے نمٹنےکیلئے10نکاتی ایجنڈا اقوام متحدہ میں پیش کردیا

ہم نیوز کے مطابق اینجل اوکا نے کہا کہ اگر امریکی شہریوں میں اس طرح اعتماد پیدا ہوتا ہے تو وہ عوام کے سامنے بھی خوراک لینے کو تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں