حکومت کا لاہور کیلئے اربوں روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان

فائل فوٹو


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کی ترقی کے لیے اربوں روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان کر دیا۔

پنجاب حکومت نے لاہور کے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے میگا پراجیکٹس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسپتال کے قیام کے لیے محکمہ صحت کی سمری کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور کے فیروز روڈ پر ایک ہزار بستروں پر مشتمل جدید اسپتال بنایا جائے گا جبکہ ریلوے اسٹیشن سے شیرانوالہ گیٹ تک اوور ہیڈ برج تعمیر کیا جائے گا جس سے اندرون لاہور کے رہائشیوں کو سہولت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ شاہ کام چوک پر بھی اوور ہیڈ برج کی تعمیر کا منصوبہ شروع کریں گے اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے 10 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنائے جائیں گے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) سٹی میں کم آمدن والے طبقے کے لیے 4 ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ پر جدید بس ٹرمینل بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں بھی چلائی جائیں گی اور بند روڈ پر سمن آباد کی جانب جانے والے چوک پر انڈر پاس بنایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فیروز پور روڈ پر گلاب دیوی اسپتال کے قریب بھی انڈر پاس بنائیں گے اور کریم بلاک مارکیٹ چوک پر فلائی اوور اور انڈرپاس بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں