شیروانی: شادی کیلئےدلہوں کا پسندیدہ لباس



شادی کے دن خوب سجنا سنورنا صرف دلہن ہی نہیں، بلکہ دلہے کا بھی خواب ہوتا ہے۔ پاکستان میں شادیوں کا سیزن زوروں پر ہے اور بازاروں میں خواتین کے ساتھ مرد حضرات بھی خریداری میں مصروف ہیں۔

ڈیزائنرز بھی دلہوں کیلئے شیروانیوں کی نئی ورائٹی متعارف کرائی ہے۔ نفاست اور سادگی سے بھرپور شیروانیاں، شادی کی تیاریوں میں مصروف دلہوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

سیاہ یا بلیو پینٹ کوٹ بھی ولیمے کے لیے پسندہ لباس ہیں۔ مستقبل کے ایک دلہے نے ہم نیوز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شادی کیلئے سادہ شیروانی پسند کریں گے۔

ڈیزائنرز نے نوجوانوں کی پسند کو مدنطر رکھتے ہوئے ورائٹی پیش کی ہے لیکن وہ بہترین انتخاب میں دلہے کی مدد بھی کرتے ہیں۔

ہم نیوز کیساتھ بات کرتے ہوئے فیشن ڈیزائنر منیب نواز نے بتایا کہ شیروانی محنت سے تیار ہوتی ہے۔ کٹ اور فیبرک اچھا استعمال کیا جائے، ہاتھ سے ہونے والی کشیدہ کاری بھی شیروانی کو شاندار بنا دیتی ہے۔ ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ رواں سال کورونا کے باعث شادیوں کے ملبوسات کی فروخت شدید متاثر رہی۔

موسم سرما میں ویلیوٹ، شنیل، زری، بنارسی، جامہ وار اور گرم کپڑے کی شیروانیوں کی فروخت بڑھ جاتی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ شیروانی کی تیاری میں بہت محنت ہوتی ہے ۔جس کی وجہ سے شیروانی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ شیروانی کی کم سے کم قیمت پندرہ ہزار روپے جبکہ زیادہ سے زیاہ ایک لاکھ روپے تک ہے۔

مارکیٹ میں موجود کچھ خریداروں نے کہا کہ شیروانیوں کی قیمت زیادہ ہونے کے سبب خریدنے کی بجائے کرائے پر لینے والا آپشن بھی زیر غور ہت۔ مارکیٹ میں شیروانی کا کرایہ چار ہزار سے لے کر دس ہزار روپے تک ہے۔

 


متعلقہ خبریں