فیصل مسجد کا ہال سیل

ٹک ٹاک (tik tok)

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے فیصل مسجد کا اندرونی ہال سیل کر دیا ہے۔

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسجد کے ہال میں باجماعت نماز ادا نہیں کی جاسکے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ نماز جمعہ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ وفاقی داراحکومت میں کورونا کیسزکی تعداد 32 ہزار 414 ہو چکی ہے اور340 افراد جان کی بازی ہاد چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح6.16 فیصد ہے اور اس کا شمار ان پانچ بڑے شہروں میں ہوتا ہے جہاں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

اسلام آباد میں ان ڈور کھانوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ لوگوں کو اوپن ایریاز میں بیٹھ کر کھانے کی اجازت ہے اور ہوٹل ٹیک اوے سروس بھی فراہم کر سکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی درالحکومت میں اس وقت5 ہزار سے زائد کورونا کیسز ہیں۔


متعلقہ خبریں