حمزہ شہباز نے مریم سے استعفیٰ مانگ لیا ہے، فیاض الحسن چوہان


لاہور: پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز، وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہی ہیں لیکن حمزہ شہباز نے ان سے استعفیٰ مانگ لیا ہے۔

پی ڈی ایم بڑے فیصلے کرنے جارہی ہے،8 دسمبر کو آر یا پار ہوگا: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پنجاب کے وزیر نے کہا کہ 14 دسمبر کو بیگم صفدراعوان کا خیالی پلاؤ پک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جانے کا دعویٰ بلی کے خواب میں چھیچھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 14 دسمبرکے بعد بیگم صفدر اعوان حقیقت کی دنیا میں واپس آجائیں گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ صفدراعوان اورحمزہ شہباز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہبازنے صفدراعوان کو بیانیے سے ہٹنے کے لیے کہا ہے۔

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شریف خاندان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکارخاندان اپوزیشن کوکیسے متحد رکھے گا؟

کنونشن میں گو نوازگو کے نعرے لگنا عوام کی آواز ہے، فردوس عاشق

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ عوام ن لیگ کے ملک دشمن بیانیے اورغیر مخلصانہ رویوں کو جان چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے تبدیلی کے نعرے کے ذریعے نوجوان نسل کو سیاسی شعور دیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ن لیگ نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو رکشے اور ٹیکسیاں دے کر ان کے علم کو ضائع کیا۔

ہم نیوز کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ نے ملکی اداروں کی جڑوں کو مضبوط کیا ہوتا تو عوام انہیں سر آنکھوں پر بٹھاتے۔

اپوزیشن کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، شاہ محمود

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جلسے کے بعد پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنی موت آپ مر جائے گا۔


متعلقہ خبریں