بنڈل آئی لینڈ بن جائے تو یہ دبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا، عمران اسماعیل

عمران اسماعیل

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بنڈل آئی لینڈ بن جائے تو یہ دبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا اور ملازمتوں کیلئے دبئی نہیں جانا پڑے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کی خدمت کے لیے دن رات ایک کریں گے، 50 بلین ڈالر اگر سندھ میں آجائیں تو اس صوبے کی محرومیاں دور ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جس آواز پر کراچی کو بند کردیا جاتا تھا ہم نے وہ آواز ہی بند کر دی ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پہلے کی طرح لوگ پنجاب سے کراچی گھومنے آئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اللہ کے بعد عوام کا تابعدار ہے، ان کی خواہش ہے کہ ہر مستحق کو مفت کورونا ویکسین دی جائے۔

سندھ میں گورنر راج کا کوئی پروگرام نہیں ہے، عمران اسماعیل

یاد رہے کہ چند ماہ قبل اپنے بیان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کورونا وائرس کا علاج نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ نے سخت لاک ڈاؤن کیا جو کامیاب نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کا غریب طبقے پر بہت اثر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کافی مشکل فیصلے کررہے ہیں اورمتعدد فیصلے انہوں نے صوبوں پر چھوڑے ہیں۔

کراچی: کورونا مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کے عوام کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں